4 مارچ 2014 - 20:30
علی لاریجانی کا دورہ جنوبی افریقہ، اہم مسائل پر گفتگو

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شوراے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کے اسپیکر سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسیع کرنے پر زور دیا .

ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے بدھ کو کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کے اسپیکر مکس سیسلو کے ساتھ ملاقات میں اہم اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں پائدار تعلقات کے لئے دونوں ممالک کی پارلیمنٹ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا اور تمام شعبوں میں تعلقات کی سطح میں اضافے پر زور دیا .علی لاریجانی نے اس ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو وسیع کرنے کے لئے ایران کی پارلیمنٹ آمادہ ہے۔ جنوبی افریقہ کے اسپیکر نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کا دفاع کرتا ہے اور ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیاں، ملت ایران کی مزاحمت کے نتیجے میں ختم ہوتی جا رہی ہیں ......../169